جامعه امام الصادق (ع)
|
| ... |
بخش های سایت موضوع: بخش اردو یکشنبه بیست و نهم اسفند 1389 8:13 برای خواندن بخش اردو روی اردو کلیک نماید برای خواندن و دیدن فتو بلاک جامعه امام الصادق (ع) روی فتوبلاگ کلیک نماید نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت
علماء و مبلغین کا سالانہ کنونشن موضوع: بخش اردو شنبه شانزدهم اردیبهشت 1391 18:10 ![]() برچسبها: علماءکنونشن ادامه مطلب نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
سانحہ شاہراہ قراقرم - علامہ محمد جمعہ اسدی کا مذمتی بیان موضوع: بخش اردو چهارشنبه دهم اسفند 1390 16:30 جامعہ امام صادق (ع) کے پرنسپل جناب علامہ محمد جمعہ اسدی صاحب نے شاہرا ہ قراقرم کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 18 بے گناہ شیعوں کو بسوں سے اتار کر شہید کردیاگیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت ہر سانحہ کے بعد صرف بیانات پر اکتفا کرتی ہے عملی طور پر کچھ نہیں کررہی ہے۔ جب بلوچستان میں ایسا ہی واقعہ رونما ہوا تو کچھ دنوں کیلئے صرف اخباروں میں بیان دیتے رہے اور براے نام کمیشن بنایا گیا لیکن عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ جب تک حکومت ان دہشتگردوں کو عبرتناک سزا نہیں دیتی اس وقت تک پاکستان میں امن اور امان قائم نہیں ہوگا۔ ملک میں دہشت گردی کی اس نئی لہر نے ہمارے اداروں کے متعلق خدشات پیدا کئے ہیں اور جمہوری حکومت کے وجود پر سوالیہ نشان لگایا ہے حکومت کی ہوش کے ناخن لیتے ہوئے عملی اقدامات کرنے چاہئیے اور اصل مجرموں کو عبرت ناک سزا دینی چائیے۔ علامہ صاحب نے شہیدوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کیلئے صحت یابی کی دعا کی اور بازماندگان کو تسلیت عرض کی۔ نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
جناب علامہ محمد جمعہ اسدی کاحکومت، فوج، انتظامیہ ، انجمن تاجران اور علماء کرام سے اظہار تشکر موضوع: بخش اردو چهارشنبه شانزدهم آذر 1390 14:9
ادامه مطلب نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
وزیر اعظل گیلانی کے پرتھ پہنچنے پر ہزارہ اقوام کا احتجاجی مظاہرہ موضوع: بخش اردو شنبه هفتم آبان 1390 10:59 کویتہ 29-10-2011: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا پرتھ استرالیا ایرپورٹ پہنچنے پر وہاں مقیم ہزارہ نوجوانوں خواتین اور بچوں نے کوئٹہ میں ہزارہ قوم کی ٹارگیٹ کلنگ کیخلاف مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ مظاہرین آج ۳۰ اکتوبر کو بھِی دولت مشترکہ کے اجلاس کے موقع پر گرین پلیس پوسٹ آفس پرتھ کے مقام پر مظاہرہ کرینگے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بلوچستان میں ہزارہ قوم کی جان و مال کے تحفظ کے سلسلے میں مجرمانہ خاموشی باعث افسوس ہے ۔ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے دہشت گردوں پر ہاتھ ڈالنے سے اجتناب کیا جارہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک انتظامیہ کو فعال نہیں بنایا جاتا اس وقت تک دہشت و خون کی فضا ختم نہیں ہوسکتی عوام خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے انتظامیہ میں اعلی عہدوں پر اہل و قابل اور دیانتدار افراد کی سرپرسنی میں اقدامات کئے جائیں اور انتظامیہ کو پابند بنایا جائے کہ وہ دہشت گرودوں کے مراکز کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے سلسلے میں کوتاہی کے مرتکب افسروں و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے مقررین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے ہزارہ قوم کے تحفظ تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہیگا۔
نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
نقشه سحور و افطار برای شهر کویته و مضافات ماه رمضان 1432 موضوع: بخش اردو چهارشنبه دوازدهم مرداد 1390 11:26 نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
مرکز اسلامی خدیجۃ الکبری علیہا السلام کے زير اہتمام محفل میلاد ختم المرسلین حضرت محمد(ص)اور امام ج موضوع: بخش اردو چهارشنبه چهارم اسفند 1389 12:6
مرکز اسلامی خدیجۃ الکبری علیہا السلام کے زير اہتمام ہال جامعہ امام صادق (ع) میں محفل میلاد ختم المرسلین حضرت محمد(ص) ، امام جعفر الصادق (ع)اور جلسہ تقسيم انعامات کا انعقاد کيا گيا۔ مرکز اسلامی خدیجۃ الکبری کے پرنسپل خانم اسدی نے سیرہ انبیاء کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالتی ہوئے کہی کہ خداوند عالم نے انسانوں کی ہدایت اور انھیں کمال و سعادت ابدی تک پہنچانے کے لیے انبیاء و مرسلین کو بھیجا ہے ، کیونکہ اگر خداوند عالم انھیں نہ بھیجتا تو انسان کا مقصد حاصل نہ ہوتا اور وہ گمراہی کے گرداب میں غوطہ ور رہتے اور مقصد خلقت کے برعکس نتیجہ نکلتا۔ اس مبارک مہینے میں ایک ایسے پیامبر کی ولادت ہوئی جو کہ ختم المرسلین ہیں اور قیامت تک حضرت محمد (ص) کے سیرہ مبارکہ اور اقوال مبارک لوگوں کو راہ سعادت و کمال دکھائیں گا۔ ان کی شریعت دنیا کے تمام لوگوں کے لیے ہے اور دنیا کے ختم ہونے تک باقی رہے گی۔ یعنی اسلامی معارف و احکام و تعلیمات میں ایسی جامعیت پائی جاتی ہے کہ انسانوں کی تمام مادی و معنوی ضروریات کو پورا سکے۔ اور نبی اسلام کی بعد جو بھی نبوت و رسالت کا دعوی کرے وہ باطل و بے بنیاد ہے۔ مرکز اسلامی خدیجۃ الکبری کے طالبات نے تواشیح ، سرود اور نعت خوبصورت انداز میں پیش کی جس کو حاضرین نے سراہا۔ نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
بلوچستان بھر میں گیس کی فراہمی بند، بجلی کا بھی شدید بحران موضوع: بخش اردو پنجشنبه بیست و یکم بهمن 1389 16:44 کوئٹہ… کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گیس کی فراہمی مکمل بند ہوگئی جبکہ کوئٹہ اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بھی شدید بحران پیدا ہوگیا، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔کوئٹہ میں بجلی کی انکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خضدار ، مستونگ ، قلات اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی مکمل طور پر معطل ہے کیسکو ذرائع کے مطابق متبادل ذرائع کے زریعہ کوئٹہ شہر کو 12گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔اندرون بلوچستان متاثرہ نیٹ ورک سے منسلک علاقوں کو بجلی کی سپلائی تاحال معطل ہے ۔ حبیب اللہ کوسٹل پاور ہاوس کو گیس پائپ لائن پر دھماکے کی وجہ سے گیس سپلائی منقطع ہونے سے پجلی کی پیداوار 65میگاواٹ سے 15میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب صوبے کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب سے سوئی گیس کی فراہمی مکمل طور بند ہے تاہم کوئٹہ سمیت صوبے بھر کی عوام گیس کی بندش کے خلاف سراپہ احتجاج ہیں ۔ ضلع جعفراباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں دو روز قبل گیس کی دو پائپ لائنوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا جس کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گیس کی سپلائی جزوی طور پر متاثر ہو ئی تھی کل تک گیس پائپوں میں ریزرو گیس فراہم کی جارہی تھی تاہم اج گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے دوسری جانب نامعلوم افراد نے ڈیرہ مراد جمالی میں 24 انچ قطرکی گیس پائپ لائن پر دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جس کے پھٹنے سے پائپ لائن کا تیس فٹ حصہ تباہ ہوگیا۔ سوئی گیس حکام کے مطابق دھماکے کے باعث ضلع جعفرآباد ، نصیرآباد ، بولان اور جھل مگسی سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے جن پر مرمت کا کام جاری ہے سوئی گیس کی عدم فراہمی کے باعث کوئٹہ میں گھریلوصارفین سمیت ہوٹل اور دیگر کاروبار بری طرح تباہ ہو کر رہ گئے ہیں ۔ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون ، نیو الگیلانی روڈ ، گلستان روڈ ، ہزارہ ٹاون سمیت دیگر علاقوں میں سوئی گیس نہ ہونے کے باعث گھروں میں خواتین کو کھانا پکانے اور دیگر امور میں پریشانی کا سامنا ہے جبکہ بچے بڑے شدید سردی میں گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔شہر کے ہوٹلوں اور تندروں میں لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے جبکہ گھروں میں خواتین لکڑیوں اور گیس سلنڈروں پر کھانا پکارہی ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی بندش کے بعد لکڑی اور گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بھی کئی گناہ اضافہ ہو ا ہے مگر مجبورا مہنگے داموں خریدنا پڑ رہی ہیں ۔ شہر کے کئی علاقوں میں سوئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف احجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
محفل قرآنی و جلسہ تقسیم انعامات موضوع: بخش اردو پنجشنبه هفتم بهمن 1389 10:47
دار القرآن جامعہ امام صادق علمدار روڈ کی جانب سے محفل قرآنی اور دوسری جلسہ تقسیم انعامات جامعہ امام صادق میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی وزیر جناب جان علی چنگیزی، ہزارہ قومی جرگہ کے صدر جناب قیوم علی چنگیزی اور نمایندہ اتحاد تاجران بلوچستان حاجی طاہر نظری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ علماء کرام اور قراء عظام اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ شروع میں قاریان محترم نے اپنے قرائت سے محفل کو نورانیت بخشی۔ بعد ازاں جناب حاجی طاہر جان، حاجی طاہر نظری ، حاجی قیوم چنگیزی اور جان علی چنگیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے نوجواں نسل کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ قرآنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ تا کہ وہ مذہب اور معاشرے کا ایک مفید فرد ثابت ہو۔ کیونکہ دنیاوی تعلیم سے ہم کسی فرد کو پروفیشنل تو بنا سکتے ہیں لیکن اس کو ایک با عمل اور ذمہ دار شخص نہیں بنا سکتے۔
صوبائی وزیر کوالٹی ایجوکیشن جانعلی چنگیزی، پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی قیوم چنگیزی، حاجی طاہرجان خطاب کررہے ہیں۔
جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی نے محفل کے شرکاء کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جسے نہ صرف پڑھنا ہے بلکہ اس کو سمجھنا اور عملی زندگی میں اپنا نا ہے۔ اس لئے دار القرآن جامعہ امام صادق میں نہ صرف قرآن کا درس دیا جاتاہے بلکہ تفسیر کی کلاسوں کا اہتمام بھی ہے تا کہ لوگ قرآن کے اصلی تعلیمات اور معنی سے روشناس ہوجائے۔ علامہ صاحب نے دارالقران کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے صد ہا قاریان محترم دارالقرآن کے برناموں سے مستفید ہوئے اور نہ صرف پورے ملک میں قرآن کی خدمت کررہے ہیں بلکہ انٹر نیشنل مقابلوں میں شرکت کر چکے ہیں۔ دارالقرآن جامعہ امام کا امتیاز رہا ہے کہ عرصہ دراز سے ہر مکاتب فکر کے لوگوں کو قرآنی تعلیمات دی ہے اور ابھی اہل سنت کے کثیر تعداد میں دار القرآن کی کلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ دارالقران جامعہ امام صادق کا دروازہ ہر مکاتب فکر بلا امتیاز نسل و مذہب کیلے ہمیشہ کھلا ہے۔
جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی انعامات تقسیم کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر کوالٹی ایجوکیشن جانعلی چنگیزی، انعامات تقسیم کررہے ہیں۔ نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
علامہ محمد جمعہ اسدی مجلس عزا سے خطاب موضوع: بخش اردو شنبه بیستم آذر 1389 12:51 جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس جدید دور میں اولاد کی تربیت کے حوالے سے والدین پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ کیونکہ آج کی دور میں جدید ٹیکنالوجی کی منفی پہلو سے والدین اور بچے با خبر نہیں ہیں۔ اس کی وجہ سے اس جدید ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال نہیں کرتے ہیں۔ دوسری طرف معاشرتی میل جول ہے جس میں دوست کا انتخاب سرفہرست ہے۔ کیونکہ بچے برے دوستوں کی توسط سے بہت سے برائیوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں تا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی جسے وہ فراہم کررہے ہیں بچے انکا صحیح استعمال کریں اور اپنے لئے صحیح دوست کا انتخاب کریں۔ علامہ صاحب نے والدین کی ذمہ داری پر مزید روشنی ڈالٹے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ حضرت رسول اکرم منبر پر خطاب فرما رہے تھیں ان کے نواسے حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین کھیلتے ہوئے گر گئیں تو حضرت بذات خود منبر چھوڑ کر اپنے نواسوں کو گھود میں لئے جب صحابہ نے دریافت کیا کہ یا رسول آپ نے خود کیوں زحمت فرمائی تو حضرت نے جواب میں فرمایا کہ جو احساس والدین اپنے بچوں کیلئے رکھتے ہیں وہ دوسرے محسوس نہیں کر سکتے ہیں۔ اس سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ جو تربیت والدین اپنے بچوں کی کرسکتے ہیں دوسرے نہیں کرسکتے۔ نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
جناب علامہ محمد جمعہ اسدی کا عزاداروں سے خطاب موضوع: بخش اردو پنجشنبه هجدهم آذر 1389 10:57 پ – ر کوئٹہ ۹/۱۲/۲۰۱۰:
عزاداری امام حسین (ع) ایک معاشرتی رواج نہیں ہے بلکہ ایک عظیم اور تاریخی واقعہ ہے جو ظلم اور باطل کے خلاف واقع ہواہے۔ ہر مسلمان اور آزادی خواہ انسان کو چاہیے کہ واقعہ کربلا کا احترام کریں اور اس کی یاد میں عزادار ہو ۔ واقعہ کربلا صرف ایک مسلک سے تعلق نہیں رکھتا ہے بلکہ تمام کائنات اور انسانیت کو ایک پیغام دیتاہے وہ یہ ہے کہ کبھی بھی ظلم اور باطل کے سامنے اپنے سر نہ جھکائیں۔ علامہ صاحب نے لوگوں اور خصوصا جوانوں سے اصرار کرتے ہوئے کہا معاشرے میں بہت سی برائیاں اور ایسے عناصر ہیں جو منفی اور غیر اخلاقی فعل کو معاشرے میں پھیلاتے ہیں لہذا ایسے عناصر سے دور رہنے کی کوشش کریں اور اپنے لئے ایسے دوست انتخاب کریں جس سے تمہارےعلم اور اچھے صفات میں اضافہ ہوجائے۔ علامہ صاحب نے نوجوانوں سے گذارش کی کہ اپنے قیمتی وقت کو فالتو اور بیہودہ کاموں میں ضایع نہ کرے اور حضرت امام علی(ع) کے اقوال پر عمل کرنے کی کوشش کریں جب فرماتے ہیں کہ وقت بادل کی طرح کزرتی ہے۔ اور فرماتے ہیں جو گزر گیا ہے گزرگیا اور جو آنے والا ہے وہ معلوم نہیں پس جو وقت ہاتھ میں ہے اس کی اہمیت کو سمجھ کر اپنے وقت کو ضایع نہ کریں۔ نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
جناب علامہ محمد جمعہ اسدی کا عزاداروں سے خطاب موضوع: بخش اردو پنجشنبه هجدهم آذر 1389 10:55
جامعہ امام صادق)ع) کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی نے محرم الحرام کی پہلی رات مسجد جامعہ امام صادق)ع) میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام اور ایام عزا داری امام حسین)ع) در اصل امر بمعروف و نہی از منکر اور دوری از منکرات و فحشا کا ایام ہیں۔ محرم الحرام تمام مسلمین اور انسانیت کو امن سلامتی اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے۔ کیونکہ امام حسین)ع) کا اصل مقصد یہ تھا کہ امت مسلمہ میں امن اور اخوت کو فروغ دیں۔ جب امام مدینہ سے نکلے تو اپنا مقصد اور ہدف یہی اعلان کیا اور یہ پیغام ہر دور اور زمان میں زندہ ہے۔ علامہ صاحب نے عزا داروں سے کہا کہ ہمیں حضرت امام حسین )ع) کا اصل مقصد اور ہدف کو سمجھنا چاہیے اور اس پر عمل کرنا ہوں گے تب ہم دونوں جہاں میں سرخ رو ہوں گے۔ امام موت اور زندگی عزت کے ساتھ بسر کرنے کو سکھاتے ہیں جب فرماتے ہیں کہ عزت کی موت زندگی با ذلت سے بہتر ہے۔ علامہ صاحب نے عزا داروں اور تمام اہلیاں کوئٹہ شہر سے گزارش کی کہ ماہ محرم کا تقدس کا احترام کریں اور ہر لحاظ سے اتحاد اور بھائی چارگی کی فضا کو بر قرار رکھیں اور دشمنان اسلام اور نو کران استعمار کے افواہوں پر کان نہ دھریں۔ اخیر میں علامہ صاحب بر قراری امن اور پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کرائیں۔ نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
جامعہ امام صادق کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے امداد روانہ کردئے گئے موضوع: بخش اردو پنجشنبه چهارم شهریور 1389 13:28 جامعہ امام صادق (ع) علمدار روڈ کوئٹہ کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے راشن جس میں آٹا، دال، گھی، چینی اور چائے کی پتی و غیرہ اور اس کے علاوہ کچھ نقد رقوم اندرون بلوچستان روانہ کردئیے گئے۔ گذشتہ روز جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی صاحب نے دو ٹرک سامان اندرون بلوچستان کیلئے اپنے نمائندے کے حوالے کئے جنہوں نے وہاں جاکر متاثرین میں تقسیم کئے۔
اس کے علاوہ جو متاثرین یہاں کوئٹہ میں آئے ہیں ان میں بھی جامعہ امام صادق کی طرف سے ڈھائی سو خاندانوں میں راشن تقسیم کئے۔ اور علامہ محمد جمعہ اسدی صاحب نے یہ بھی کہاں کہ آیندہ بھی ہم راشن کی تقسیم متاثرین میں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کے اس گھڑی میں ہم ہمیشہ کی طرح بلوچستان کے عوام کے ساتھ اسی طرح اپنے تعاون جارے رکھیں گے۔ کیونکہ ہم سب ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کے علاوہ ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی فقرا میں ساڑھے چار سو خاندانوں میں راشن تقسیم کئے گئے اور آیندہ بھی یہ سلسلے جاری رہے گا۔ نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
کوئٹہ: زائرین پر فائرنگ، تین شهید موضوع: بخش اردو شنبه دهم بهمن 1388 10:14
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ ہزارگنجی کے علاقے میں جمعہ کی سہ پہر پیش آیا اور نامعلوم افراد نے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے زائرین پر اس وقت فائرنگ کی جب چالیس کے قریب زائرین بس سے اتر کر ایک ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے۔ ایک عینی شاہد نے واقعہ کے بارے میں بتایا زائرین جیسے ہی بس سے اترے تو دو موٹرسا ئیکلوں پر سوار نامعلوم نقاب پوش افراد نے ان پر کلاشنکوف سے فائرنگ کر دی اور پھر فرار ہوگئےـ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعہ میں محفوظ رہنے والے افراد کو کوئٹہ کی ایک امام بارگاہ بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن کوئٹہ آصف اعجاز شیخ نے اس واقعہ کو مذہبی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا عمل شروع کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ کسی گروپ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کے دوران کوئٹہ میں مذہبی ٹارگٹ کلنگ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس سے قبل گذشتہ سال کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں درجنوں افراد فرقہ وارانہ دہشتگردی کا نشانہ بنے تھے۔
نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
جناب علامہ محمد جمعہ اسدی کا مجلس عزاء سے خطاب موضوع: بخش اردو یکشنبه ششم دی 1388 9:55 ![]() جامعہ امام صادق(ع) میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد جمعہ اسدی نے کہا کہ حضرت امام صادق (ع) سے روایت ہے کہ امام فرماتے ہیں میری زندگی چار امور اور قاعدوں پر استوار ہے: پہلا : میں جب جان چکا کہ میرا رزق اللہ تعالی کی طرف سے ہے اور اسے مجھ سے کوئی نہیں چھین سکتا تو مجھے اطمنان حاصل ہوا۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بھیٹے رہے کہ ہمارا رزق اللہ تعالی کی طرف سے مقرر ہے بلکہ رزق کا مطلب یہ ہے کہ ہم دن رات میں جو چیز کھاتے ہیں وہ مقرر ہے اسے ہم سے کوئی نہیں چین سکتا۔ دوسرا: جو کام اور عمل مجھ سے ہو سکتاہے اسکے لئے میں ذمہ دار ہوں کہ انجام دوں۔ ہمارے معاشرے میں ہر فرد کی کچھ ذمہ داریاں ہیں کہ جسے انجام دینا چاہیے ۔ اور ہر فرد کو اپنی استعداد، صلاحیت اور ہنر کے مطابق کام کرنا چاہیے تا کہ ہمارا معاشرہ ترقی کر سکے۔ ہنر مند افراد کو چاہیے کہ خوب محنت سے کام کریں تا ایک ماڈرن اور متحرک معاشرہ وجود میں آسکے۔ کسی کو اپنی ذمہ داری دوسروں کے کھاندوں پر نہیں ڈالنا چاہیے۔ تیسرا: جب میں یہ جان چکا کہ اللہ تعالی میرے ہر امر ، کردار اور نیت سے باخبر ہے تو مجھے عار محسوس ہوا کہ میں اس کے مقابل کوئی گناہ انجام دوں۔ پس ہمیں اپنے ہر عمل و کردار میں اللہ کو حاضر و ناظر جاننا چاہیے تا کہ کسی گناہ کا مرتکب نہ ہو۔ چوتھا: جب میں جان چکا کہ زندگی کاخاتمہ موت پر ہے اور ہر ذی نفس کو موت کا مزہ چکنا ہے تو ہمیں آخرت کی زندگی کیلے تیار رہنا چاہیے ۔ جو چیز ہم اپنے ساتھ لے جاتے ہیں وہ ہمارا عمل ہے خواہ وہ اچھا ہو یا برا۔ پس ہمیں اچھے کاانتخاب کرنا چاہیے۔ نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
جامعہ امام صادق (ع) میں جناب علامہ محمد جمعہ اسدی کا مجلس عزاء سے خطاب موضوع: بخش اردو یکشنبه ششم دی 1388 9:31 ![]() جامعہ امام صادق (ع) میں جناب علامہ محمد جمعہ اسدی نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ عاشورا اور قیام حسینی کی کامیابی میں نوجوانوں کا کردار تاریخ کے صفوں پر نمایاں نظر آتاہے۔ کربلا کے نوجوانوں کاکردار ہمارے نوجوانوں کیلئے ایک نمونہ ہے کہ جس کی پیروی کر کے ہمارے نوجوان معاشرے میں اپنا مقام بناسکتی ہیں۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے۔ آجکل کے جدید دور کو صرف ایک نوجوان ذہن ہی سمجھ سکتاہے اور اپنے مستقبل کیلئے ایک بہتر پلان تیار کرسکتاہے۔ نوجوانوں کو ایک مضبوط روح اور صحت مند فکر کی ضرورت ہے کیونکہ ایک مضبوط روح اپنی نفسانی خواہشات کو کنٹرول کرسکتا ہے اور صحت مند فکر اور صحیح سوچ ،صحیح راستے کا انتخاب کرسکتی ہے۔ علامہ صاحب نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو اپنا رابطہ اپنے رب سے مضبوط کرنا چاہیے کیونکہ اللہ تعالی سے رابطہ انسان کو نا امیدی اور فکری الجھنوں سے نجات دیتی ہے۔ نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
مجلس عزاداری در کویته موضوع: بخش اردو یکشنبه بیست و نهم آذر 1388 9:9
نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ۲ افراد شہید ہوگئے موضوع: بخش اردو دوشنبه نوزدهم اسفند 1387 17:34 کوئٹہ9/3/2009: کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ۲ افراد شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ارباب کرم خان روڈ پر پیش آیا۔ موٹر سائیکل سوار نا معلوم افراد نے گاڑی میں سوار دو افراد پر فائرنگ کی۔ جس سے دونوں افراد موقع پر ہی ہلاگ ہوگئے۔ دونوں کی جنازے بولان میڈیکل کمپلیکس پہنچادی گئیں جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے جمع ہوکر واقعہ اور شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کیخلاف احتجاج کیا۔ جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد ہزارہ قبیلہ سے ہے۔
ترویست ها باز هم دو عزیزی زا شهید کردند . امروز حوالی ساعت ۲ بعد از ظهر زمانیکه دوتن از هموطنان گرامی ما بنامهای محمد علی ولد محمد حسین و محمدعلی از بروری هزاره تاون بسوی بازار با موتر شخصی شان در حرکت بودند در نزدیکی های دبل رود مورد حمله مسلحانه تروریستان نقاب پوش قرار گرفتند. طبق گزارش شاهدان موجود در صحنه٬ بعد از اینکه تروریستان موتر سایکل سوار موتر این دو عزیز را متوقف می کنند. با خیال راحت با فیر چهار مرمی به سر هر کدام شان آنها را به شهادت می رسانند. پولیس با آنکه در نزدیکی های صحنه جنایت حاضر بودند کما فی اسابق هیچ چیز را ندیده آنها به آسانی محل را ترک کردند . گرچند صاحب نظران نظیر این حوادث را به تند روان بلوچ نسبت می دهند ولیکن ظواهر حال نشان می دهند که دولت یکی از متهم اصلی به حساب می اید. حال که حافظ امنیت خود به جان مردم افتاده است چه می توان کرد؟ سوال که پاسخ آن را گذشت زمان روشن خواهد ساخت .
نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
کوئٹہ:دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو شہید کردیا۔ موضوع: بخش اردو چهارشنبه چهاردهم اسفند 1387 8:11 کوئٹہ: مشرقی بائد پاس پر ٹارگٹ کلنگ کی ایک اور واردات میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ۵ افراد کو موقع ہی پر شہید کردیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق منگل کی رات ساڑھے سات بجے کے قریب مقامی فلور ملز کے ملازمین مینجر لیاقت علی، مشین آپریٹر حاجی مختار احمد منشی حیات اللھ، زاہد علی اور ڈرائیور نسیم علی اپنی ڈیوٹی ختم کرکے سوزکی کی ہائی روف میں اپنے گھروں کو جارہے تھے ان کی گاڑی پر جیسے ہی درخشان ناکے کے قریب پہنچی تو نا معلوم افراد نے ان پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس سے گاڑی میں موجود پانچوں افراد ہلاک اور گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ایدھی کے رضا کاروں نےلاشوں گاڑی سے نکالا اور بی ایم سی ہسپٹال پہنچایا۔ واقع کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی سینگڑوں افراد ہسپتال پہنچ گئے اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔ پولیس کے مطابق حملہ اوروں کی تعداد چار تھی ہلاک ہونے والے افراد علمدار روڈ ہزارہ ٹاون کے رہائشی تھے۔
نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو ہلاک کردیا موضوع: بخش اردو دوشنبه دوازدهم اسفند 1387 8:13 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈبل روڈ علاقہ سریاب پر فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق اتوار کی سہ پہر ڈبل روڈ پر گورنمنٹ کنٹریکٹر استاد حاجی غلام سخی اپنے بیٹے غلام علی کے ہمراہ دکان میں بیٹھا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے دونوں باپ بیٹا موقع پر ہلاک ہوگئے ملزمان وارادات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر بی ایم سی ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد یہ لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں جو انہیں نیچاری امام بارگاہ علمدار روڈ لے گئے۔ ان کے جنازہ آج دس بجے امام بارگاہ نیچاری سے تشییع کر کے ہزارہ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مقتول چئیر مین سپرد خاک موضوع: بخش اردو سه شنبه هشتم بهمن 1387 18:34 ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مقتول چئیر مین حسین علی یوسفی کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر جاں بحق کئے جانے والے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیر مین حسین علی یوسفی کی نماز جنازہ ہزارہ قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی، بلوچ نیشنل کانگریس، جمہوری وطن پارٹی، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق کے رہنماوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جس کے بعد ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انھیں ہزارہ قبرستان ميں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبد الخالق ہزارہ، عثمان کاکڑ ، عبد الحکیم لہڑی اور دیگر مقررین نے کہا کہ یہ واقعہ کوئٹہ شہر کے امن کو تباہ کرنے کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کھ اس قسم کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرے بصورت دیگر مشترکہ احتجاجی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
نوشته شده توسط مدیریت سایت | لینک ثابت |
کوئٹہ : ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی کے رہنما جاں بحق موضوع: بخش اردو دوشنبه هفتم بهمن 1387 11:38
کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی ایک اور واردات میں ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی کے رہنما جان بحق ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی کے رہنما حسین علی یوسفی جان بحق ہوگئے۔ ٹارگٹ کلنگ کی اس واردات کے بعد عوام میں اشتعال پھیل گیا اور مشتعل افراد نے جناح روڈ اور ہسپتال میں شدید احتجاج کیا۔ http://jang.com.pk/jang/jan2009-daily/27-01-2009/cities/quetta/index.php
|